Skip to main content

*~* VuPak2009 *~* انگریزی : کچھ دلچسپ حقائق




انگریزی : کچھ دلچسپ حقائق

     

سکولوں کالجوں کی سطح تک طلبہ اس بحث میں بڑی گرم جوشی سے حصہ لیتے ہیں کہ انگریزی زبان کا سب سے لمبا لفظ کونسا ہے۔ اس سلسلے میں میڈیکل طلبہ ہمیشہ سبقت لے جاتے ہیں کیونکہ میڈیکل کتابوں میں لمبی لمبی طبّی اصطلاحات مل جاتی ہیں جن میں سے کچھ چالیس حروف یا اس سے زیادہ کی بھی ہوتی ہیں۔

جب ہم سٹوڈنٹ تھے تو غیر طبّی اصطلاحات میں جو سب سے لمبا لفظ ہمارے احاطہء معلومات میں آیا وہ تھا ANTIDISESTABLISHMENTARIANISM۔ اس میں 28 حروف ہیں لیکن بعد میں پتہ چلا کے ایک اور لفظ اسے مات دے چکا ہے کیونکہ وہ 29 حروف کا ہے، یعنی : FLOCCINAUCINIHILIPILIFICATION۔

لیکن اس لفظ کا مطلب تلاش کرنے کے لیے آپ کو ڈکشنری کھولنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کا مطلب ہے : کسی چیز کو بےکار قرار دینے کا عمل۔ اور آپ یقیناً اب تک اس لفظ کو بے کار قرار دے چکے ہوں گے۔

زمانہ جدید کی بہت سی ایجادات کا سہرا چونکہ انگریزی بولنے والے موجدوں کے سر ہے اس لیے انگریزی کے کچھ الفاظ اور جملے سائنس کی تاریخ میں ابدی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ مثلاً ٹیلی فون کے موجد الگزنڈر گراہم بیل نے سب سے پہلے اس آلے پر یہ جملہ بولا تھا، 'Watson, please come here, I want you' ۔

ٹامس ایڈیسن نے آواز ریکارڈ کرنے کی مشین (phonograph) ایجاد کی تو سب سے پہلے یہ جملہ ریکارڈ کیا: Mary had a little lamb۔ یہ لائن دراصل بچوں کی ایک مشہور نظم سے لی گئی ہے۔ (یہ اولین ریکارڈ شدہ آواز لندن کے سائنس میوزیم میں محفوظ ہے اور ریکارڈنگ کے پرانے آلات بھی۔)

چاند کی سطح پر سب سے پہلے جو آواز گونجی وہ بھی انگریزی زبان میں تھی اور الفاظ تھے : 'O.K' ، یعنی سب ٹھیک ہے۔ خود o.k کا لفظ کس طرح وجود میں آیا تھا، یہ ایک متنازعہ سوال ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک امریکی صدر اینڈریو جیکسن نے all correct کے غلط ہجے یعنی oll kurrect استعمال کرتے ہوئے اس کے حروف o.k کو پاپولر بنا دیا۔ لیکن یہ محض ایک عوامی توضیح ہے۔ زیادہ صحیح یہ خیال معلوم ہوتا ہے کہ ریڈ انڈین لفظ okeh (ٹھیک ٹھاک) اس کا اصل ماخذ ہے۔

اگر آپ دنیا کے تمام بر اعظموں کے نام انگریزی میں لکھیں تو آپ پر انکشاف ہوگا کہ ہر بر اعظم کا نام جس حرف سے شروع ہوتا ہے، اسی پر ختم ہوتا ہے۔

انگریزی ٹائپنگ سیکھنے والے جب ابتدائی سبق پڑھ لیتے ہیں تو انہیں انگریزی کا یہ جملہ ٹائپ کرنے کے لیے دیا جاتا ہے:
The quick brown fox jumps over the lazy dog
اس جملے میں نہ تو پھرتیلی بھوری لومڑی کی تعریف و توصیف مقصود ہے اور نہ سست الوجود کتے کو لعن طعن کرنا، بلکہ بات صرف اتنی سی ہے کہ اس جملے میں انگریزی ابجد کے تمام حروف سما گئے ہیں۔ یقین نہ آئے تو خود گن کر دیکھ لیجئے۔

اور اگر آپ key board کے سامنے آ ہی گئے ہیں تو غور فرمائیے کے typewriter کا لفظ ہی وہ سب سے لمبا لفظ ہے جو آپ صرف پہلی قطار کے حروف کے اندر اندر ٹائپ کر سکتے ہیں۔

اور اب انگریزی زبان کے بارے میں چند اور چٹکلے :

خدا حافظ کہنے کے لیے انگریزی لفظ good bye اصل میں اس جملے کی مختصر شکل ہے God be with you

انگریزی کا so long جو کہ رخصت کے وقت بولا جاتا ہے اصل میں عربی کے 'سلام' سے آیا ہے۔

انگریزی میں silver اور orange دو ایسے الفاظ ہیں جن کا کوئی ہم قافیہ لفظ انگریزی میں موجود نہیں۔

Dreamt انگریزی کا واحد لفظ ہے جو mt پہ ختم ہوتا ہے۔

انگریزی زبان میں صرف تین الفاظ ایسے ہیں جن میں دو 'u' ایک ساتھ آتے ہیں یعنی : vacuum, residuum, continuum

انگریزی میں صرف چار الفاظ ایسے ہیں جو 'dous' پر ختم ہوتے ہیں یعنی :
tremendous, horrendous, stupendous, hazardous۔

اور آخر میں ایک انتہائی دلچسپ لفظ کا ذکر۔ آپ کو اکثر تجربہ ہوا ہوگا کہ آپ کچھ کہنے کے لیے الفاظ سوچ رہے ہیں لیکن جس لفظ کی آپ کو تلاش ہے وہ آپ کی یاد داشت سے پھسل پھسل جاتا ہے۔ بھول جانے کی اس کیفیت کے لیے انگریزی میں ایک لفظ موجود ہے۔ نوٹ فرمائیے : Lethologica





--
"I have looked into your eyes with my eyes. I have put my heart near your heart."

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Virtual University of Pakistan 2009" group.
To post to this group, send email to virtual-university-of-pakistan-2009@googlegroups.com.
To unsubscribe from this group, send email to virtual-university-of-pakistan-2009+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit this group at http://groups.google.com/group/virtual-university-of-pakistan-2009?hl=en.

Comments

Popular posts from this blog

[vu-students] Urdu Love Letters ............ ahahahahahhahahah

  The One & Only .......... IRFAN. Italy. http://groups.yahoo.com/group/p_se_poetry   -- You received this message because you are subscribed to the Google Groups "VU Students" group. To post to this group, send email to vu-students@googlegroups.com To unsubscribe from this group, send email to vu-students+unsubscribe@googlegroups.com For more options, visit this group at http://groups.google.com/group/vu-students?hl=en_PK?hl=en

Re: ::: vuaskari.com ::: Fwd: Cancer treatment- Shocking news.

plz send me the soloution of Assignment MGT-603 and MKT-624 plzzzzzzzzz today last day i need urgent 2011/4/23 ∂υα ωαqαя < dua4566@gmail.com > ---------- Forwarded message ---------- From: Virtual Brain < mc090400181@gmail.com > Date: Sat, Apr 23, 2011 at 10:30 AM Subject: Cancer treatment- Shocking news. AS  one of my friend tell me all this PLEASE FORWARD THIS MAIL.  Dear All, One of my cousin got   lung cancer   few months back. That was really shocking to all his family members. Cancer diagnosed was of stage three. Immediately treatment was started from Pakistan most of the art hospital for cancer i.e. Shoukat Khanum Hospital in Lahore. But there were little chances to reverse the disease as it's already reached to stage 3. Than one day somebody told us about a person in Distt Nowshera who is treating cancer by herbs. We went there and he gave us some   herbal medicines   for ten days. It was really amazing when we saw an improvement in the condition of my...

Re: ::: vuaskari.com ::: MCS Students Group

please send me solution of mth 202 quiz 1 On Sun, May 11, 2014 at 8:51 PM, Muhammad Asif < itsvividmirror@gmail.com > wrote: cs 604 605 607 610 catring stock On Thu, May 8, 2014 at 4:32 PM, Malik Aslam < malik693012@gmail.com > wrote: I am also student of MCS.  On Wed, May 7, 2014 at 3:50 PM, Zadee Ali < abdullah.313.27@gmail.com > wrote: i have also these subjects. On Tue, May 6, 2014 at 1:26 PM, Shahzad Ali < saim2.vti@gmail.com > wrote: i am mcs student 3rd semester On Tue, Apr 29, 2014 at 12:02 PM, Jasmine Khan < jasmine.khan3939@gmail.com > wrote: I can help. On Apr 29, 2014 9:36 AM, "Nadeem Abbas (BP/Acc)" < nadeem.abbas@haleebfoods.com > wrote: > > Is there any or more students of the following subjects of MCS and want to do combine study and help each others? > >   > > CS304-OOP > > CS401-Assembly > > CS607-AI > > CS614-Data W/H > > ...